پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی مکمل تصاویر دیکھیں

December 4, 2018

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی کی نئی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی گزشتہ روز بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے عمید بھوان پیلس میں ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔

نک جونس کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے،1 دسمبر کی تقریب لڑکے والوں نے رکھی اور عیسائی مذہب کے تحت شادی کی رسم ادا کی گئی جبکہ دو سمبر کی تقریب ہندو مذہبی عقائد کے تحت رکھی گئی۔

عیسائی رسم و رواج کے مطابق ہونے والی شادی میں دونوں نے رالف لورین کے ڈیزائن کئے ہوئے کپڑے پہنے، جبکہ ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی تقریب میں دلہا دلہن نے مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے ڈیزائن کیے ہوئے جوڑے زیب تن کئے۔

تاہم شادی شدہ جوڑے نے اپنی شادی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جو تیزی سے وائرل ہوگئیں، جس میں دونوں نے عیسائی اور ہندو رسومات کے مطابق ہونے والی شادیوں کیلئے الگ الگ لباس زیب تن کئے ہیں۔

مزید پڑھیے : پریانکا اور نک جونس کے سنگیت کی یادگارتقریب

پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی جانب سے دہلی کے تاج پیلس ہوٹل میں شادی کا پہلا استقبالیہ دیا گیا ۔

دونوں شخصیات کی شادی ہندو اور عیسائی مذہبی رسومات کے مطابق انجام پائی جبکہ شادی سے پہلے مہندی اور سنگیت کی تقاریب بھی منعقد کی گئیں۔

کانز فلم فیسٹول کے میٹ گالا میں سال 2017 میں پہلی بار پریانکا سے ملاقات کرنے والے نک جونزعمر میں اپنی دلہنیا سے 10 سال چھوٹے ہیں، پریانکا کی عمر 35 اور نک کی 25 سال ہے۔