ہوم   > Latest

ویڈیو: پریانکا اور نک جونس کے سنگیت کی یادگارتقریب

10 months ago

  بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہندو رسم ورواج کے مطابق شادی سے پہلے گزشتہ روز ’’سنگیت‘‘ کی تقریب کا انعقاد کیا۔ روایتی گانے بجانے کے بجائے کسی ایوارڈ کی تقریب کی طرح سجائے گئے اسٹیج پر دلہا دلہن اور کزن پری نیتی چوپڑا سمیت سمیت فیملی کے افراد نے بھی خوب جوہردکھائے۔ دلہا...

 



بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہندو رسم ورواج کے مطابق شادی سے پہلے گزشتہ روز ’’سنگیت‘‘ کی تقریب کا انعقاد کیا۔ روایتی گانے بجانے کے بجائے کسی ایوارڈ کی تقریب کی طرح سجائے گئے اسٹیج پر دلہا دلہن اور کزن پری نیتی چوپڑا سمیت سمیت فیملی کے افراد نے بھی خوب جوہردکھائے۔


دلہا دلہن اسٹیج کے سامنے رکھی نشستوں پر بیٹھے خوب انجوائے کرتے رہے۔ پریانکا نے تقریب کی تصاویر اور ویڈیو اپنے انسٹا گرام پرایک خوبصورت پیغام کے ساتھ شیئر کیں جو خوب وائرل ہو رہی ہیں۔




پریانکا چوپڑا کی مہندی کا جوڑا یا گولا گنڈا


پریانکا کے شوہرامریکی گلوکار نک جونس کی فیملی نے روایتی بھارتی ملبوسات زیب تن کیے۔ سنگیت میں شریک افراد نک کی فیملی کی گروپ پرفارمنس سے خاصے محضوظ ہوئے۔



دلہا میاں کی پرفارمنس کے دوران پریانکا کا جوژ وخروش دیدنی تھا۔



دلہا والوں نے مل کر ڈانس کیا تو دلہن والے کیوں پیچھے رہتے۔ پریانکا اپنی والدہ کے ساتھ ڈانس فلور پر آئیں۔



تقریب کی سب سے خاص بات اداکارہ پری نیتی چوہڑا کی انٹری تھی جو اپنے ساتھ ٹائی ٹینک بھی لائیں۔



دوستوں کے ساتھ بھی پریانکا نے خوب ہلا گلا کیا۔



سوشل میڈیا پرتقریب کے بعد لی جانے والی گروپ تصویر بھی خاصی پسند کی گئی۔



پریانکا شادی کی تقریبات کیلئے بھارت کے تاریخی شہرجودھپورمیں موجود ہیں جہاں انہوں نے مہنگا ترین امید بھون پیلس ہوٹل بک کرا رکھا ہے جہاں صرف ایک رات کے قیام کا کرایہ ہی 65 ہزار روپے سے زائد ہے۔


کانز فلم فیسٹول کے میٹ گالا میں سال 2017 میں پہلی بار پریانکا سے ملاقات کرنے والے نک جونزعمر میں اپنی دلہنیا سے 10 سال چھوٹے ہیں، پریانکا کی عمر 35 اور نک کی 25 سال ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بعددہلی اورممبئی میں 2 استقبالیے دیے جائیں گے۔ مداحوں کو ان کی شادی کی دونوں تقاریب کی تصاویر کا بھی بے صبری سے انتظار ہے کیونکہ اس جوڑے نے شادی کی فوٹوگرافی کے رائٹس کروڑوں روپے میں ایک انٹرنیشنل میگزین کو فروخت کر رکھے ہیں اس لیے مہمانوں کو بھی موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں