دپیکا اور رنویرکے آخری استقبالیے میں امیتابھ بچن اورشاہ رخ خان کا ڈانس

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2018 | Last Updated: 2 years ago

  بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ کی شادی کا آخری استقبالیہ بھی شانداررہا۔ بگ بی اور کنگ خان کے ڈانس سے سبھی محضوظ ہوئے۔ ستاروں سے سجا تیسرا اورآخری استقبالیہ گزشتہ شام ممبئی میں دیا گیا جس میں انوشکا شرما ، سارہ علی خان ، سوناکشی سہنا ، شلپا سیٹھی ،کرن جوہر...

 

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ کی شادی کا آخری استقبالیہ بھی شانداررہا۔ بگ بی اور کنگ خان کے ڈانس سے سبھی محضوظ ہوئے۔

ستاروں سے سجا تیسرا اورآخری استقبالیہ گزشتہ شام ممبئی میں دیا گیا جس میں انوشکا شرما ، سارہ علی خان ، سوناکشی سہنا ، شلپا سیٹھی ،کرن جوہر سمیت بالی ووڈ کے معروف نام شریک ہوئے۔

استقبالیہ کی خاص بات امیتابھ بچن اورشاہ رخ خان کا ڈانس تھا جس نے دپیکا اور رنویر کی اس تقریب کو چارچاند لگا دیے۔

واضح رہے کہ اس خوبصورت جوڑی نے 14 اور 15 نومبرکو اٹلی کے خوبصورت مقام کومو لیک پرزندگی کے نئے سفرکا آغاز کیا تھا جس کے بعد بھارت واپسی پر21 نومبر کو بنگلور کے لیلا پیلس اور 28 نومبر کو ممبئی کے گرینڈ حیات ہوٹل میں استقبالیہ تقاریب رکھی گئیں۔

کل بالی ووڈ ستاروں کے اعزاز میں دیا جانے والا استقبالیہ اس شادی کی آخری تقریب تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube