دپیکا اور رنویر کے تیسرے استقبالیہ کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 1, 2018 | Last Updated: 2 years ago

Picture : Twitter

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے تیسرے استقبالیہ کی تقریب آج ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی ۔

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی جہاں مرکز نگاہ بنی رہی وہیں شادی کے بعدنیانو یلاجوڑا توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

شاندار شادی کی تقریب، گرینڈ پارٹی اور دو استقبالیہ کی تقاریب کے بعد اب دونوں اسٹارز فلم انڈسٹری کیلئے تیسرے استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ، سارہ علی خان ، سوناکشی سہنا ، شلپا سیٹھی اور کرن جوہر سمیت دیگر بالی ووڈ ستاروں شرکت کی ۔

مزید پڑھیے : ہالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے لباس کی مداح ہوگئیں

استقبالیہ کے تقریب میں لی گئی خصوصی تصویر رنویر اور دیپیکا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے پوسٹ کی جو چند ہی لمحے میں وائرل ہوگئیں۔

رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے دوسرے استقبالیے کی تقریب 28 نومبر کو ممبئی کے گرینڈ ہائٹ ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی ۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube