Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سارہ علی خان بگ باس شو میں شرکت کریں گی

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 1, 2018 | Last Updated: 2 years ago

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان بگ باس کے شو سیزن 12میں شرکت کریں گی۔

اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کر تے ہو ئے لکھا ہے کہ ’ بگ باس میں آپ کا استقبال ہے سب سے بڑے باس کے ساتھ‘۔

کہا جا رہا ہے کہ سارہ نے بچپن میں فلم ‘ ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان اور سیف کے ساتھ کافی وقت گزارا ہے۔ اس لئے شو میں سارہ اور سلمان خان ’ ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی عکسبندی کی یادوں پر بات کریں گے۔

سارہ علی خان فلم “کیدارناتھ’ کے پرموشن میں مصروف ہیں، اپنی اس فلم کی رلیز سے پہلے ہی وہ اپنی خوبصورتی اور الگ انداز کی وجہ سے سرخیوں میں تھیں۔

سارہ کی پہلی فلم کے رلیز ہونے سے پہلے ہی انہیں بالی ووڈ کی کئی فلموں کے آفر ملنے لگے ہیں، سارہ کے لک اور اسٹائل کی بات کریں تو وہ اکثر ٹریڈیشنل ڈریس میں نظر آتی ہیں۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube