ہالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے لباس کی مداح ہوگئیں

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2018 | Last Updated: 2 years ago

 ہالی ووڈ اداکارہ روبی روز اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ممبئی استقبالیہ تقریب میں شاہانہ لباس کی مداح ہو گئیں ۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہلای وڈ اداکارہ روبی روز نے فلم ’ دا ریٹرن آف زینڈر کیج ‘ کی ساتھی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی بدھ کو ممبئی میں ہونے والی استقبالیہ تقریب میں ان کے شاہی لباس اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کی ہے۔

تصویر میں رنویر سنگھ ایک شہزادے اور اور دیپیکا شہزادی کی طرح لگ رہی ہیں جس میں دونوں سفید اور گولڈن رنگ کی جوڑوں میں تھے۔

گزشتہ روز رنویر اور دیپیکا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اپنی تصاویر پوسٹ کی تھی جو چند ہی لمحے میں وائرل ہوگئیں تھی ۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور روبی روز ایکس ایکس ایکس کیسیکوئیل میں دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی جس کی کاسٹ میں ایک بار پھر وین ڈیزل بھی شامل ہیں۔

رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے دوسرے استقبالیے کی تقریب گزشتہ روز ممبئی کے گرینڈ ہائٹ ہوٹل میں منعقد کی گئی ۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube