Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سنسر بورڈ نے بھارتی فلم 2.0 کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago

سینٹرل بورڈ آف فلم سینسر نے بھارتی فلم 2.0 کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت دیدی ۔

پاکستان سنسر بورڈ کے تمام ارکان نے متفقہ طور پر بھارتی فلم 2.0 کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی ۔بورڈ نے فلم میں کوئی قابل اعتراض مواد نہ ہونے پر پاکستانی سینماوں میں دیکھانے کی اجازت دی۔

دوسری جانب بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ سائنس فکشن فلم ’2.0 ‘میں دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی سے پیش آنے والے نقصانات پر پیغام دیا گیا ہے اور اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ زمین پر انسانوں کے علاوہ دوسرے جاندار یعنی جانور اور پرندے بھی ہیں اگرچہ وہ انسانوں کے خلاف آواز نہیں اٹھا سکتے لیکن انہیں جینے کا حق حاصل ہے لہذا قدرت کی تخلیق کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

فلم میں اداکار رجنی کانت اور ایمی جیکسن شامل ہیں جس کے ہدایت کار ایس شنکر ہیں جو 29نومبر کو ریلیز ہو گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube