Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

روایتی سوچ کو بدلنے والا نیا ٹرک آرٹ

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago

خوبصورت تصاویریا ہنسی کا سامان بننے والی شاعری سے سجے ٹرک اپنے مالکان کی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان میں خواتین ، اشعار یا قدرتی مناظرسے ٹرکوں کو سجانے کی روایتی سوچ تبدیل کرتے ہوئے کچھ مثبت کیا جارہا ہے۔

زمانہ بدلا تو انداز بھی بدل گئے۔اب پاکستان کے ٹرکوں پرجنگجو، اپنی جانب متوجہ کرتی خواتین ، مخلتف پیغامات یا عوامی شاعری کے بجائے کچھ ایسا بھی نظرآتا ہے جو آپ کی سوچ کو بدل کررکھ دے۔

ٹرک آرٹ کے ذریعے اب پاکستان کا نیا اورمثبت چہرہ دکھایا جا رہا ہے۔ پرتشدد تصاویر،خواتین، فلمی اداکاروں اورڈکٹیٹرز کی تصاویرکی جگہ ٹرکوں پرکتابیں پڑھتی لڑکیوں کی تصاویر نظرآتی ہیں۔

کہیں والد بچیوں کو اپنی جائیداد میں سے حصہ دے رہے ہیں تو کہیں کم عمری کی شادی کی مخالفت کرتے ہوئے بچیوں کی تعلیم پر زور دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کا مثبت رخ لیے یہ ٹرک خیبرسے کراچی تک کی سڑکوں پر بھاگتے دوڑتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube