دیپکا اور رنویر کی شادی کی نئی تصاویر منظرعام پر آگئیں

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2018 | Last Updated: 2 years ago

بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ گزشتہ ہفتے اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

بالی ووڈ کی سپرہٹ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ گزشتہ روز14 نومبر کو کونکنی رسم و رواج کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور 15  نومبر کو دونوں کی ایک بار پھر سندھی روایات کے مطابق شادی انجام پائی۔

تاہم کونکنی رسم و رواج اور سندھی روایات کے مطابق ہونے والی شادی کے تقریبات تصاویر آخر کار منظر عام پر آہی گئی ہیں ۔

 

اس سے قبل رنویر سنگھ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے خود اپنی شادی کی دو تصاویر شیئر کیں ہیں جو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی ۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے مہمانوں پر موبائل فون کے استعمال کی پابندی عائد کی تھی اور یہی وجہ ہے کہ اس تقریب کی تصاویر سامنے نہیں آئیں۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر کی شادی کی تقریبات اٹلی کی ندی ’کومو‘کے کنارے پر ایک نجی تقریب میں انجام پائی۔

دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے استقبالیے کی دو تقاریب بھارت میں منعقد ہوں گی جس میں سے ایک 21 نومبر کو بنگلورو کے لیلا پیلس میں جبکہ دوسری 28 نومبر کو ممبئی کے گرینڈ ہائٹ ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube