مادام تساؤ کا دیپیکا پڈوکون کو شادی کا خصوصی تحفہ

SAMAA | - Posted: Nov 19, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 19, 2018 | Last Updated: 2 years ago

بالی ووڈ کی نئی نویلی جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی خوشی میں مادام تساؤ نے دیپیکا کے مومی مجسمے کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کرکے خصوصی تحفہ دے دیا، بھارتی اداکارہ کا مجسمہ آئندہ سال نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق مادام تساؤ میوزیم نے ٹویٹر پر نئے شادی شدی جوڑے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو شادی کی مبارکباد دی۔

میوزیم حکام کا کہنا تھا کہ دیپیکا کیلئے خصوصی تحفہ ہے، اس سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ان کا مومی مجسمہ آئندہ سال نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے : دپیکا اور رنویر نے 50کروڑ کا بنگلہ خرید لیا

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ  14 نومبر کو کونکنی رسم و رواج کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور 15 نومبر کو ایک بار پھر سندھی روایات کے مطابق شادی انجام پائی۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے استقبالیے کی دو تقاریب بھارت میں منعقد ہوں گی، جس میں سے ایک 21 نومبر کو بنگلورو کے لیلا پیلس میں جبکہ دوسری 28 نومبر کو ممبئی کے گرینڈ ہائٹ ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube