Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

پیزا بنانا ہو تو ماورہ حسین سے سیکھیے

SAMAA | - Posted: Nov 19, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 19, 2018 | Last Updated: 2 years ago

اداکارہ ماورہ حسین اداکاری کے ساتھ ساتھ وکیل بھی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وہ کچھ نیا ہی کرتی نظر آئیں۔ حال ہی میں شاندار نمبروں کے ساتھ وکالت کی ڈگری لینے والی ماورہ نے سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انسٹا گرام پر اپنے 30 لاکھ مداحوں کیلئےبڑی دلجمعی کے ساتھ پزا...

اداکارہ ماورہ حسین اداکاری کے ساتھ ساتھ وکیل بھی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وہ کچھ نیا ہی کرتی نظر آئیں۔

حال ہی میں شاندار نمبروں کے ساتھ وکالت کی ڈگری لینے والی ماورہ نے سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انسٹا گرام پر اپنے 30 لاکھ مداحوں کیلئےبڑی دلجمعی کے ساتھ پزا بناتی نظر آ رہی ہیں۔

یہ الگ بات ہے کہ پزا ڈو انہوں نے بازار کی استعمال کی لیکن اپنے مداحوں کو مرحلہ وار پیزا ٹاپنگ کر کے دکھائی اور پھر اسے اوون کی نذر کیا۔

شاید ماورہ کو بھوک نے بھی رات گئے ستایا اسی لیے انہوں نے ایپرن کولفٹ کروائے بغیر اپنے سلیپنگ سوٹ میں ہی کچن میں قدم رنجہ فرمایا۔

اس سے قبل بھی ماورہ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اپنی فیملی کیلئے چپلی کباب بنا رہی تھیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ویڈیو میں بھی ماورہ نے سلیپنگ سوٹ ہی پہن رکھا ہے شاید وہ اسی طرح آرام دہ محسوس کرتی ہیں۔

پیزا بننے کے بعد ماورہ نے اسے کھانے تک کے مراحل عکسبند کرکے آخر میں مداحوں سے یہ بھی پوچھا ہے کہ اگلی بار کیا پکایا جائے؟ مداحوں کے پرزور اصرار پر اگلی بار ماورہ بریانی پکانا سکھائیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube