بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور نے کہا تھا تمہاری ایک والدہ ہیں جو بہترین ہیں، میں تمہاری دوست بننا چاہتی ہوں ماں نہیں۔ سارہ نے انکشاف کیا کہ والد کی دوسری شادی کیلئے ماں امرتا سنگھ نے مجھے اپنے ہاتھوں سے تیار کیا تھا۔
فلمساز کرن جوہر کے معروف ٹی شو’’کافی ود کرن ‘‘ میں اس بار بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اپنی بیٹی سارہ علی خان ساتھ شریک ہوئے۔ سارہ کی دو فلمیں دسمبر میں ریلیز کے لیے تیار ہیں اور یہ ان کی فلموں کی ریلیز سے قبل پہلا انٹرویو تھا جس میں باپ بیٹی نے مختلف موضوعات پر کھل کربات کی۔
From seeing her dad on the first episode to being on the couch herself, #SaraAliKhan gets candid about growing up watching #KoffeeWithKaran! #KoffeeWithSaif #KoffeeWithSara pic.twitter.com/xws0BqAXkP
— Star World (@StarWorldIndia) November 18, 2018
شوشروع ہونے پرکرن جوہرنے پوچھا کہ دو فلموں کی ریلیزسے قبل یہ پہلا انٹرویو ہے، شو میں شریک ہو کرآپ خوش ہیں یا نروس جس پر سارہ کا کہنا تھا کہ ایکسائیٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ نروس بھی ہوں۔ سارہ کرن کے شو کی تعریف بھی کی۔
والد کی دوسری شادی اوراہلیہ سے متعلق بات کرتےہوئے سارہ نے کہا کہ سبھی جانتے تھے میرا ان کے ساتھ کیسا رشتہ ہوگا۔ مجھے اس معاملے میں کبھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، کرینہ نے بھی یہی کہا کہ تمہاری ایک ماں ہے جو بہترین ہے ،میں تمہاری دوست بننا چاہوں گی۔ میرے والد نے بھی کبھی ایسا نہیں کہا کہ وہ کرینہ میری دوسری والدہ ہیں۔
سارہ نے کہا کہ والد کی دوسری شادی والے دن میری ماں امرتا سنگھ نے مجھے خود اپنے ہاتھوں سے تیار کیا تھا۔
All’s well that ends well!#KoffeeWithKaran #KoffeeWithSara #KoffeeWithSaif pic.twitter.com/l1YKD0xF40
— Star World (@StarWorldIndia) November 18, 2018
سیف نے بتایا کہ میں نے امرتا کو دوسری شادی کے موقع پر ایک خط لکھا کہ یہ میری زندگی کے نئے باب کا آغاز ہے۔ماضی گزر گیا، ہم ایک دوسرے کیلئے نیک تمنائیں رکھتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ یہ خط کرینہ نے بھی پڑھا تھا اور اس کے بعد مجھے میری بیٹی سارہ کی کال آئی ، اس نے کہا کہ میں ویسے بھی اس شادی میں ضرور شرکت کرتی لیکن اب بہت خوشی سے شریک ہوں گی۔ بس یہیں سے سب کچھ ٹھیک ہوگیا۔
Guess who inspired #SaraAliKhan to take up acting! #KoffeeWithKaran #KoffeeWithSara #KoffeeWithSaif pic.twitter.com/P23NOHid3M
— Star World (@StarWorldIndia) November 18, 2018
سیف نے بتایا کہ بچپن میں ایک پرفارمنس کے دوران سارہ مبہوت ہو کر ایشوریہ کو دیکھتی رہیں اور پھراس خواہش کا اظہارکیا کہ میں یہی کرنا چاہتی ہوں۔
Guess who inspired #SaraAliKhan to take up acting! #KoffeeWithKaran #KoffeeWithSara #KoffeeWithSaif pic.twitter.com/P23NOHid3M
— Star World (@StarWorldIndia) November 18, 2018
کرن جوہر شو میں دلچسپی کا مختلف سامان اکٹھا کیے رکھتے ہیں، دونوں باپ بیٹی کو مختلف الفاظ کا مخفف بتا کرمطلب پوچھا گیا تو سیف لاعلم نکلے لیکن سارا کو ساری شارٹ فارمز کا پتہ تھا۔
When #SaifAliKhan was just like every dad ever! #KoffeeWithKaran #KoffeeWithSaif #KoffeeWithSara pic.twitter.com/EKIQyT9oRJ
— Star World (@StarWorldIndia) November 18, 2018
واضح ہے کہ سارہ کی والدہ سیف کی پہلی اہلیہ اور سابقہ اداکارہ امرتا سنگھ ہیں جو سیف سے عمر میں خاصی بڑی ہیں۔ دونوں کے دو بچے سارہ اور ابراہیم ہیں جبکہ کرینہ سے ان کا ایک بیٹا تیمور ہے۔ سیف کی پہلی شادی 1991 میں ہوئی تھی اور 2004 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد 8 سال بعد سیف نے 2012 میں اداکارہ کرینہ کپور سے دوسری شادی کی۔
سارہ کی ڈیبیو فلم ’’کیدرناتھ ‘‘ 8 دسمبر اور دوسری فلم ’’سمبا‘‘ 28 دسمبر کو ریلیز کی جا رہی ہیں۔