Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

ملتان کا 8 فٹ 3 انچ طویل قامت نوجوان

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 16, 2018 | Last Updated: 3 years ago

دنیا ميں سب سے طویل قد کا دعویٰ کرنے والے ضیاء کو سماء نے ڈھونڈ نکالا۔ دراز قد والا نوجوان گمنامی کی زندگی بسرکررہا ہے۔

 ملتان کے نواحی علاقے گڑھا موڑ کے رہائشی نوجوان ضیاء رشید نے دنیا کے طویل قامت شخص ہونے کا دعویٰ کردیا۔

گمنامی کی زندگی بسر کرنے والے23سالہ ضیاء رشید نے بتایا ہے کہ ان کا قد 8 فٹ 3 انچ ہے۔ اس نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ضیاء جب محلے میں نکلتا ہے تو لوگ جمع ہوجاتے ہیں اور اس کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔ ضیاء رشید کے والد کہتے ہيں  کہ اس کے استعمال کي چيزيں آرڈر پر بنوانا پڑتي ہيں جبکہ اسکے کپڑے بھی خاص  درزی سے بنوانے پڑتے ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کےمطابق دنیا میں اسوقت ترکی کے 35 سالہ سلطان کوسین آٹھ فٹ دو اعشاریہ آٹھ انچ طویل قامت ہیں۔

دراز قد کی وجہ سے دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بننے والا ضیاء رشید حکومتی توجہ کا منتظر ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube