ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

امریکی گلوکارہ کا گھر بھی جنگل کی آگ کے نذر ہو گیا

1 year ago

امریکی گلوکارہ ملی سائرس اور گلوکار نیل ینگ کے گھر بھی کیلی فورنیا میں بھڑکتی جنگلی آگ کی نذر ہو گئے۔ملی سائرس نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ میرا گھر آگ کی نذر ہو گیا لیکن میں خوش قسمت ہوں کہ میں اپنے پالتو جانوروں کو باحفاظت وہاں سے نکالنے میں کامیاب رہے ۔

ملی نے کہاکہ گھر کے راکھ ہونے کا افسوس ہے لیکن اس سے جڑی یادیں ہمیشہ میرے میں رہے گی۔گلوکار نیل ینگ نے بھی اپنے گھر جلنے کی اطلاع انسٹا گرام پر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آگ اتنی بڑی اور ہولناک ہے کہ اس سے پہلے کبھی نہ دیکھی گئی جس کا اظہار فائر فائیٹرز بھی کر رہے ہیں۔

اداکارہ کم کردشیان اور لیڈی گاگا کے گھروں کو بھی آگ وزلی تک پہنچنے پر ان سے خالی کرا لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے : امریکی اداکارہ کا گھر آگ کی زد میں، کم کردیشیان کی نقل مکانی

اداکار چارلی شین نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ ان کے والدین کا پتہ نہیں چل رہا تھاکہ آیا وہ کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوئے یا نہیں بعد میں معلوم ہوا وہ اپنی گاڑی میں ٹہرے ہوئے ہیں۔شین نے کہا کہ انھوں نے میلابو میں 48 سال میں ایسی ہولناک جنگلی آگ نہیں دیکھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں