بالی ووڈ کی اداکارہ سارا علی خان کا کہنا ہے کہ فلم فلم ’’کیدارناتھ‘‘ میں سوشانت کے بغیر اداکاری کرنا ناممکن تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سارا علی خان نے فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے بارے مین بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں یہ فلم مکمل کر چکی ہوں۔
ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ انہوں نے اس فلم میں اپنے کردار پر خوب محنت کی ہے لیکن یہ ان کے ساتھی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے بغیر ناممکن تھی اور اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے اس فلم میں ان کی ہندی بہتر کرنے میں کافی مدد کی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ اداکار سوشانت ایک اچھے انسان ہیں، فلم ’’کیدارناتھ‘‘ 7 دسمبر کو سینما میں پیش کی جائے گی۔