Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سارہ علی خان نے رنبیر کپور سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

SAMAA | - Posted: Nov 12, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 12, 2018 | Last Updated: 2 years ago

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے بعد سارہ علی خان نے بھی اداکار رنبیر کپور سے شادی کی خواہش کی اظہار کر دیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنی سوتیلی والدہ یعنی کرینہ کپور کے کزن رنبیر کپور سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سارہ علی خان نے والد سیف علی خان کے ہمراہ فلم ساز کرن جوہر کے ٹاک شو ’کافی ود کرن ‘ سیزن 6 میں شرکت کی جس میں کرن جوہر نے سارہ سے سوال کیا کہ آپ کس بالی ووڈ اداکار سے شادی کرنا چاہیں گی؟

جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں اداکار رنبیر کپور سے شادی کرنا چاہوں گی لیکن گہری دوستی اداکارکارتیک آریان کے ساتھ کرنا چاہوں گی‘ ۔

کرن جوہرنے سیف سے پوچھا کہ وہ بیٹی کو پسند کرنے والے انسان سے کون سے 3 سوال کریں گے، جس پر سیف نے کہا کہ وہ سیاست، نشہ کرنے کی عادت اور پیسوں سے متعلق سوال کریں گے

یاد رہے کہ سارہ علی خان آئندہ دنوں میں فلم ’سمبا‘ اور ’کیدارناتھ‘ میں دکھائی دیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube