جنگل میں بھیڑیوں کے درمیان پرورش پانےوالےبچےکی کہانی

November 9, 2018

دی جنگل بک ناول پر بننے والی ایک اور ہالی ووڈ فلم "موگلی لیجنڈ آف دی جنگل" کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم رواں سال سات دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

اداکار اور فلم ساز سرکیس اینڈی نے وعدہ کیا ہے کہ یہ فلم اس بچے موگلی کی زندگی کے تاریک پہلووں کو بیان کرے گی، جس کی پرورش جنگل میں میں بھیڑوں نے کی۔ اس بچے کی جنگ غضیلے شیر خان اور ایسے انسانوں سے ہوتی ہے جو اسے معاشرے میں قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔

 

روہن چند نامی بچے نے موگلی کا مرکزی کردار ادا کیا ہے، جب کہ دیگر کاسٹ میں کرسٹین بیل نے بگھیرا (سیاہ تیندوی) کے کردار میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ بینڈیکٹ کی آواز شیر خان کے لیے استعمال کی گئی ہے۔

اس سے پہلے ڈزنی اسٹوڈیوز نے سال 2016 اسی ناول پر ایک فلم بنائی تھی جو سپر ہٹ تھی۔