بالی ووڈ ستاروں نے دیوالی کیسے منائی؟

November 8, 2018

دیوالی ایک قدیم ہندو تہوار ہے جو ہر سال موسم بہار میں منایا جاتا ہے۔ دیوالی کو اندھیرے پر روشنی کی، نادانی پر عقل کی، بُرائی پر اچھائی کی اور مایوسی پر اُمید کی فتح و کامیابی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ہندو برادری دیوالی کی رات سے پہلے ہندو گھروں کی تزئین و آرائش اور رنگ و روغن کرتی ہے۔

عقیدے کے مطابق دولت و خوشحالی کی دیوی لکشمی کی پوجا کے علاوہ پٹاخے جلائے جاتے ہیں۔ خوب دعوتوں اور مٹھائیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ایک دوسرے کو تحفے تحائف بھی دیے جاتے ہیں۔

بالی وڈ ستارے بھی دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ نہایت جوش وخروش کے ساتھ اپنا یہ اہم تہوارمناتے ہیں۔ معروف شوبزاسٹارز نے دیوالی کیلئے خوب تیاریاں کیںاور سوشل میڈیاپرمداحوں کیلئے خوبسورت تصاویر بھی شیئرکیں۔

کینسر کے مرض میں مبتلا سونالی باندرے نے نیویارک میں شوہر اور بیٹے کے ساتھ سادگی سے دیوالی منائی۔

 

کپورسسٹرز کی دیوالی کے موقع پراپنے بچوں کے ساتھ تصاویر

شلپا شیٹھی کا شوہر راج کندرا کے ساتھ خوبصورت انداز

بالی ووڈ کی مشہورجوڑی کاجل اور اجے دیوگن دیوالی کے موقع پر اپنی بیٹی کے ساتھ

 

سیف علی خان کی بہن اداکارہ سوہا علی خان اور کنال کھیمو کی سج دھج دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے

 

شاہد کپور اور میرا سیٹھی کا خوبصورت انداز

 

اداکارہ سشمیتا سین اپنی فیملی کے ساتھ

پریانکا چوپڑا اپنے شادی سے پہلے آخری دیوالی پر والدین کے ساتھ

 

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے بھی فیملی کے ساتھ بھرپوردیوالی منائی۔