شام ادریس نے ویڈیوزکی ساتھی کوزندگی کاساتھی چن لیا

November 8, 2018

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فنی ویڈیوزسے شہرت حاصل کرنے والے شام ادریس نے ویڈیوز کی ساتھی اسٹار کوئین فروگی سے منگنی کرلی۔ فروگی نے اپنا اصل نام بھی بتا دیا۔

یوٹیوب اور فیس بک پراپنی ویڈیوز سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد کینیڈین احتشام ادریس جو کہ شام ادریس کے نام سے جانے جاتے ہیں ، نے اپنی ویڈیوز کی ساتھی کو زندگی کا ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے: زید علی نے مداحوں کیلئے دلہن کی تصویر شیئر کردی

شام ادریس گلوکاری کا بھی شوق رکھتے ہیں اور سال 2012 میں ان کا گانا"بولونا" یوکے ایشین چارٹ پرٹاپ ٹین میں رہا۔ فروگی کو پسند کرنے والوں کی بھی کمی نہیں، انسٹا گرام پر 5 لاکھ 15 ہزار مداح انہیں فالو کرتے ہیں۔

فروگی کا اصل نام بھی مداحوں کیلئے پہلی بتایا گیا ہے جو کہ ''سحر" ہے۔ منگنی کا اعلان دونوں نے ٹوئٹراکاونٹس پرکیا اور تصاویر بھی شیئرکیں ۔

شام ادریس نے منگنی کی اطلاع دیتے ہوئے فروگی کے ساتھ تصویر شئیر کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل یہ جوڑی مذاق مذاق میں اپنی شادی کا جعلی اعلان بھی کرچکی ہے جبکہ فروگی نے کئی بار شام ادریس کا پروپوزل مسترد کرنے کے بعد بالآخر ہاں کہہ دی۔

فروگی نے بھی ٹوئٹراکاونٹ پردوست کے ساتھ نئے رشتے میں بندھنے پرخوشی کااظہار کیا۔