رنویر سنگھ شادی کے بعد’’ گھر داماد‘‘ بنیں گے

November 8, 2018
 

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف اداکار رنویر سنگھ کا شادی کے بعد نیا گھر خریدنے تک دیپیکا پڈوکون کے گھر منتقل ہونے کا امکان  ہے ۔

 

عموماً شادی کے بعد دلہن رخصت ہو کر دلہا کے گھر جاتی ہے لیکن  رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی میں کچھ مختلف ہونے والا ہے، بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 14اور 15نومبر کو ہو گی، تاہم اطلاعات ہیں کہ رنویر سنگھ شادی کے بعد کچھ عرصے تک گھر داماد بن کر دپیکا کے گھر ہی رہیں گے۔

 

اطلاعات ہیں کہ رنویر سنگھ  نیا اپارٹمنٹ خریدنا چاہتے ہیں اور نیا گھر خریدنے تک رنویر سنگھ کے شادی کے بعد دیپیکا پڈوکون کے گھر منتقل ہونے کا امکان ہے۔

 

واضع رہے کہ رنویر سنگھ ان دنوں ہدایتکار روہت شیٹھی کی ہدایات میں بننے والی  اپنی آنے والی فلم سمبا کی پروموشن میں بھی مصروف ہیں جو دسمبر کے آخر میں ریلیز کی جائے گی۔