Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > Latest

سانگھڑ میں زمانہ قدیم کی ’شاہی سواری‘ دم توڑنے لگی

SAMAA | - Posted: Nov 6, 2018 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Nov 6, 2018 | Last Updated: 2 years ago

 

زمانہ قدیم  کی مشہور ’شاہی سواری‘ آج کل ’تانگہ‘ کے نام سے جانی جاتی ہے۔ سندھ کے شہر سانگھڑ میں اب صرف 4 تانگے ہی نشانی کے طور پر باقی رہ گئے ہیں کیوں کہ تانگوں کی جگہ چنگچی رکشے لے چکے ہیں۔

ایک وقت تھا جب سانگھڑ میں تقریبا 400 تانگے چلا کرتے تھے۔ ان میں سے اب صرف 4 رہ گئے ہیں جو حیدرآباد چوک اور ڈی سی آفس کے درمیان چلتے ہیں۔ ان تانگوں میں شہری صرف 10 روپے دے کر سفر کرتے ہیں۔

اکثر کوچوانوں ( تانگے والوں) نے  روزی روٹی کمانے کےلیے اپنے تانگے اور گھوڑے بیچ کر چنگچی رکشے خرید لیے ہیں۔ لیکن کچھ ایسے ہیں جو آج بھی ماضی کی یادوں کے ساتھ وابستہ ہیں۔

خمیسو مری بھی ان میں سے ایک ہیں اور گزشتہ چالیس سال سے تانگہ چلا رہے۔ سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے خمیسو مری نے بتایا کہ میرے والد تانگہ چلایا کرتے تھے۔ ان کے گزر جانے کے بعد بڑے بھائی نے والد صاحب کا پیشہ اختیار کیا اور میں بھی اسی پیشے سے وابستہ ہوں۔

خمیسو نے اپنے آنکھوں کے سامنے بہت سارے تانگے والوں کو رکشے خریدتے دیکھا۔ کہتے ہیں میرے خاندان کے بہت سے لوگ پرانے تانگے چلانے والوں میں سے تھے تاہم انہوں نے بھی اب تانگے بیچ کر چنگچی رکشا خرید لیے ہیں۔

تانگے کی جگہ چنگچی نے کیوں لی۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ تانگے کے مقابلے میں چنگچی تیز سفر کرتی لیکن تانگے کی زوال کی دوسری بڑی وجہ اسے پرزے نہ ملنا ہے۔ اس کے لیے سانگھڑ کے کوچوان سکھر اور گھوٹکی جاتے ہیں۔

خمیسو مری پورا دن تانگہ چلاکر 400 سے 600 روپے کماتا ہے مگر وہ اور ان جیسے کوچوان کوئی دوسرا کام کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے کیوں کہ خمیسو کے نزدیک’’تانگہ سندھ کی ثقافت ہے اور جب تک زندگی ہے وہ یہ ثقافت زندہ رکھیں گے۔

جدی پشتی کوچوان خمیسو کو اپنے پیشے سے اس قدر محبت ہے کہ وہ کہتے ہیں ’’تانگے چلانے سے ہمیں ذہنی سکون ملتا ہے۔ اگر ہمارے گھوڑے گھر میں بیکار کھڑے رہیں تب بھی ہم ان کو کھانا کھلاتے رہیں گے کیونکہ گھوڑے اور ہم وہی کھائیں گے جو ہماری قسمت میں ہوگا۔ اللہ ہمیں ان گھوڑوں کے ذریعے رزق دیتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube