ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ہیپی برتھ ڈے برائن ایڈمز

1 year ago

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار برائن ایڈمز آج اپنی 59 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

برائن ایڈمز کا شمار 80 اور 90 کے مشہور گلوکاروں میں ہوتا ہے، جن کے گانوں اور میوزک المز نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈز قائم کیے۔

 

اگر آپ کی پیدائش 70 یا 80 کی ہے تو یقینا آپ برائن ایڈمز کے نام اور ان کے تمام گانوں سے نہ صرف واقف ہونگے بلکہ ان کے کئی مشہور گانے آپ کو زبانی یاد بھی ہونگے۔

 

ستر، 80 اور 90 کی دہائی سےتعلق رکھنے والوں کیلئے برائن ایڈمز کوئی نیا نام نہیں، تاہم جدید اور شور مچاتی موسیقی میں اب یہ نام شاذو نادر ہی سنا جاتا ہے۔ جی ہاں آج ماضی کا یہ مشہور گلوکار اپنی 59 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 1959 میں پیدا ہونے والے برائن ایڈمز آج اپنی 59 ویں ہی سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔ برائن 1959 میں کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں پیدا ہوئے۔ برائن نے متعدد فلموں کیلئے بھی گانے گائے جس میں رابن ہوڈ، پرنس آف تھیویز، اسپیریٹ، ، جوگ دی ہیرو ڈاگ، ٹیچر، جیک وغیرہ مشہور فلمیں ہیں۔

 

کینیڈین گلوکار برائن ایڈمز گریمی ایوارڈ سمیت کئی بڑے ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

 

جب کہ لیجنڈ گلوکار کا نام یہ شاہراہ واک آف فیم میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ ترتیب کے اعتبار سے واک آف فیم میں یہ ہالی ووڈ بلیوارڈ پر دو ہزار 435 ویں ستارے ہیں۔

 

برائن ایڈم نے مغربی موسیقی کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ اس کا شمار نامور فنکاروں میں کیا جاتا ہے۔ برائن انگریزی موسیقی میں آئیکون کی حیثیت رکھنتے ہیں۔

 

ان کے مشہور گیتوں میں سے 1983ء میں مقبول ہونے والا ’کٹ لائک آ نائف‘ اہم ہے۔ انہیں 1991ء میں رابن ہڈ، پرنس آف تھیوز کے ایک گیت پر گریمی ایوارڈ دیا گیا تھا۔

 

برائن ایڈم کی آواز کا ایک منفرد پہلو یہ رہا ہے کہ وہ گیت کو معنی کے ساتھ ہم آہنگ کردیتے تھے۔ ان کے گیتوں کے لاکھوں البم چالیس سے زائد ملکوں میں فروخت ہو چکے ہیں۔ برائن ایڈمز مغربی ممالک کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک میں بھی انتہائی مشہور ہیں۔

 

ذیل میں برائن ایڈمز کے شہرہ آفاق گاںے دیئے گئے ہیں، جو ماضی کی یادوں کا تازہ کردیں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں