Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

میری فیملی الجھنے کی کسی میں ہمت نہیں ، سیف علی خان کا می ٹو پر تبصرہ

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2018 | Last Updated: 2 years ago

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ کسی میں ہمت نہیں ہے کہ وہ ان کے گھر والوں سے الجھ سکے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق می ٹو مہم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ کسی میں ہمت نہیں جو میرے گھر کی خواتین کے ساتھ ایسا کرے۔

سیف نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی میرے گھروالوں سے بدتمیزی کرے گا، مجھے نہیں پتہ میں ایسا کیوں محسوس کرتا ہوں لیکن چاہے میری ماں ہو ، بہن یا بیوی ، مجھے لگتا ہے کہ کسی میں ان کے ساتھ بد تمیزی کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔

سیف علی خان نے کہا کہ ایسا اس لئے کیونکہ ان کے پاس پروٹکشن ہوتی ہے تو ایسے میں ہمیں ان خواتین کو پروٹیکٹ کرنے کی ضرورت ہے جن کے پاس پروٹیکشن نہیں ہے’ ، انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سبھی کی عزت کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج معاشرے میں ایسے حالات بن گئے ہیں جہاں خواتین کھل کر شکایت کر سکتی ہیں، انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہےان کی شکایتوں کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے مجھے امید ہے کہ می ٹو مومنٹ مستقبل میں بھی رہے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube