Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

پروین رحمان کی زندگی پرمبنی ڈاکیومینٹری فلم نے بھارت میں ایوارڈ جیت لیا

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2018 | Last Updated: 3 years ago

کراچی کی معروف سماجی کارکن پروین رحمن کی زندگی اور جدوجہد پر بنی ڈاکیومینٹری فلم نے ایک اور عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارت میں منعقد ہونے والے ساتویں دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2018 میں پروین رحمن کی زندگی پر ڈائریکٹر مہرا عمر کی جانب سے بنائی گئی ڈاکیومینٹری فلم پروین رحمن دی ربل اپٹیمسٹ نے بہترین ڈاکومنٹری کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ۔

واضح رہے کہ فلم میں پروین رحمان کی زندگی اور ان کے کام کو موضوع بنایا گیا تھا پروین رحمان اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر تھیں، جنہیں 13 مارچ 2013 میں کراچی کے علاقے منگھوپیر میں فائرنگ کرکے اس وقت قتل کردیا گیا تھا، جب وہ دفتر سے اپنے گھر واپس جارہی تھیں۔

اورنگی پائلٹ پروجیکٹ نامی این جی او کا قیام 1980ء میں عمل میں آیا تھا، یہ این جی او اورنگی ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے معاملات پر نظر رکھتی ہے۔ فلم میں لیڈ مافیا اور پروین رحمان بطور سماجی ورکر کے درمیان مسئلے کو اجاگر کیا گیا ہے، پروین رحمان کچی بستیوں اور گوٹھوں ریگولرائزیشن کی خواہاں تھیں۔

اس موقع فلم کی ہدایتکارہ ماہیرہ عمر کا کہنا تھا کہ پروین انسانی تعلقات کی فروغ پر یقین رکھتی تھیں ان کا اورنگی کی عوام کے ساتھ خاص تعلق تھا ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube