شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 18, 2018 | Last Updated: 3 years ago

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم میکر شرمین عبید چنائے نے ایلیاسن گلوبل لیڈر شپ ایوارڈ برائے 2018 اپنے نام کرلیا۔

شرمین عبید چنائے پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنھوں نے ایلیاسن گلوبل لیڈر شپ ایوارڈ جیت لیا ہے، یہ ایوارڈ انھیں فلم سازی کے ذریعے سماجی مسائل کو بہترین طریقے سے اجاگر کرنے پر دیا گیا۔

ججز کے مطابق شرمین عبید کو ان کی بڑھتی ہوئی مستحکم اور مؤثر لیڈر شپ پر ایوارڈ کے لیے چنا گیا جو نہ صرف دماغوں کو تبدیل کرنے کا باعث بنی بلکہ ایسے حقائق سامنے لائی جن کے نتائج اکیسویں صدی میں نا قابلِ قبول ہونے چاہیئں۔

اس موقع پر شرمین عبید نے کہا مجھے یہ ایوارڈ ایک ایسے موقع پر ملا ہے جب سماج کے سامنے آئینہ لے کر کھڑی ہوں، جو بہت بڑی قیمت چکا رہا ہے، میرے ساتھی دنیا بھر میں سچ کی پاداش میں جیلوں میں ڈالے اور قتل کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیئے : شرمین عبید چنائے کی ’’آگاہی ‘‘ نے خواتین کی مشکل آسان کردی

انھوں نے کہا کہ ہمیں مسلسل اپنا کام جاری رکھنے کا حوصلہ درکار ہے، میں مشکل مسائل پر اپنا کام جاری رکھوں گی، اس امید پر کہ جو مکالمہ پیدا ہوگا وہ دنیا کو بدل دے گا۔

ایوارڈ حاصل کرنے والے فاتحین کو130ممالک کے مختلف پیشوں اور عہدوں پر فائز825 امیدواروں میں سے منتخب کیا گیا ہے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube