شہزادی جیسمین،معصوم الہ دین اور جادوئی چراغ کی واپسی

October 12, 2018

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر اینی میٹڈ فلم الہ دین کی نئی فلم کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

اس فلم کی کہانی چراغ میں قید ایسے جن کے گرد گھوم رہی ہے جو احکامات بجا لاتا ہے اور جادوئی قالین پر سوار ہو کر آسمانوں پر سفر کرتا ہے،

 

صرف یہ ہی نہیں بلکہ جو بھی اس چراغ کو رگڑتا ہے، یہ جن پلک جھپکتے میں حاضر ہو جاتا ہے اور چراغ رگڑنے والے سے اس کی خواہش پوچھتا ہے۔

فلم میں جادوئی چراغ کے جن کا کردار معروف اداکار وِل اسمتھ نے نبھایا ہے، جب کہ بِلی میگنوسن، نوامی اسکاٹ، مینا مسود، نومان ایکر، نسیم پیڈریڈ، ہتین پاٹیل اور ایڈم کولن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہیں۔

 

فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت آئندہ سال24مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔