جنسی استحصال کے خلاف بالی ووڈ اداکار عامر خان کا اہم فیصلہ

October 11, 2018

بھارت میں جاری می ٹو مہم سے جہاں خواتین اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کے تجربہ کو شیئر کررہی ہیں ، وہیں بالی ووڈ کے فنکار بھی اس مہم سے وابستہ ہورہے ہیں ، اسی سلسلہ میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار عامر خان نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے جنسی استحصال کے ملزم ڈائریکٹر سبھاش کپور کی فلم "مغل "چھوڑ دی ہے،اس بارے میں عامر نے اپنی اہلیہ کرن راو کے ساتھ ٹویٹر پر ایک نوٹ بھی لکھا ہے۔

اس نوٹ میں جنسی استحصال کے خلاف زیرو ٹولیرینس کی بات کہی گئی ہے، انہوں نے کسی بھی طرح کے استحصال کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ کریٹیو لوگ ہونے کے ناطے ہم سماجی مسائل کے حل نکالنے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عامر خان پروڈکشن میں ہمیشہ جنسی استحصال کے لیے زیرو ٹولیرینس پالیسی اپنائی جاتی ہے۔

عامر خان کے اس فیصلہ کے بعد ملزم ڈائریکٹر سبھاش کپور نے کہا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے،جہاں وہ اپنی بے گناہی ثابت کردیں گے۔