اداکارہ ایشوریہ رائے نے ’می ٹو مہم ‘ کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا

October 11, 2018

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے کہا ہے کہ ’’می ٹو‘‘ تحریک وقت کی ضرورت ہے اور مجھے توقع ہے کہ ہم سب مل کر اس تحریک کو مضبوط بنائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریہ رائے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ ’ہراسانی‘ کے خلاف آواز بلند کی۔ ماضی میں بھی کرچکی ہوں، اب بھی کروں گی اور ہمیشہ آواز بلند کرتی رہوں گی۔ جہاں تک خواتین کو آواز اٹھانے کے لئے اعتماد دینے کی بات ہے تومجھے خوشی ہے کہ اب اس میں شدت پیدا ہوئی ہے، سوشل میڈیا نے اس گفتگو کو ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ’’می ٹو‘‘ تحریک وقت کی ضرورت ہے اور مجھے توقع ہے کہ ہم سب مل کر اس تحریک کو مضبوط بنائیں گے۔

اس سے قبل اداکارہ ایشوریہ رائے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کو نہ صرف اپنے ملک سے پیار ہے بلکہ اس کی ثقافت اوراقدار کی بھی دلدادہ ہیں اور وہ فطری طور پر ایسی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے اور ان کے شوہر اداکار ابھیشیک اور ان کے گھر والے بھی اپنے ملک اور ثقافت اور اقدار کے قائل ہیں ۔