اداکار سلمان خان ایک بار پھر فوٹو گرافر بن گئے

October 11, 2018

بالی ووڈ اداکارسلمان خان سنیل گروور کے بعد ورون دھون کے بھی فوٹو گرافر بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں ابوظہبی میں فلم ’بھارت‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں، انہوں نے فلم کے سیٹ پر ورون دھون کی تصاویر بنائی اور یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں ہیں، جس میں سلمان خان ورون دھون کی تصاویر کھینچتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ورون سلمان کی فلم’’ بھارت‘‘ میں مختصر کردار ادا کررہے ہیں، فلم کی کاسٹ میں سلمان خان، دیشا پتانی، تبو ،کترینہ کیف اور ورون دھون بھی شامل ہیں، فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں، فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔