غیرملکی سیاح پاکستان کے حسن میں کھو گئیں

October 11, 2018

لندن، کینیڈا اور نیوزی لینڈ میں سوشل میڈیا پر سیاحت کے ٹرینڈ میکرز  پاکستان دیکھنے پہنچے تو حیران رہ گئے۔

سبز پاسپورٹ والی لڑکی کے نام سے شہرت پانے والی کراچی کی انعم کے ساتھ مل کر غیرملکی سیاح نگری نگری گھومے تو پاکستان کے ہی گن گانے لگے۔

سیاحت کی کتاب میں مشن ایکسپلور پاکستان کا شاندار باب رقم ہوگیا، پاکستان کی خوبصورتی نے غیرملکی سیاحوں کے دل موہ لئے، سوشل میڈیا ٹرینڈ سیٹرز نے دلکش اور حسین وادیوں کا نظارہ کیا۔

غیرملکی سیاح کا کہنا تھا کہ پاکستان محبتیں بانٹنے والی سرزمین ہے، اس دورے میں حسین وادیوں، فلک پوش چوٹیوں کا جادو سر چڑھ کر بولا ہے۔