بدین میں نہر پار کرنے کا مشکل مرحلہ

September 14, 2018

ضلع بدین میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں کی آبادی جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنی موٹر سائیکل اور گاڑی کمزور سی کشتی پر لے کر سفر کرتے ہیں۔ کیونکہ کڑیو گنور کی نہر پر چھ مہینے سے پل کی تعمیر ہی نہیں ہوسکی ہے۔

سماء کے نمائندے سلیمان میندھرو کے مطابق بدین میں کڑیو گھنور کا پل نہ بننے سے لوگ نہر انتہائی مشکل سے پار کرتے ہیں۔

لوگوں کو نہر پار کرنے کے لیے بانسوں اور ڈرمز سے بنی اس  کمزور سی کشتی پر سوار ہونا پرتا ہے۔ یہ کشتی نہ صرف موٹر سائیکل بلکہ گاڑی کا بوجھ بھی ڈھو لیتی ہے۔

علاقہ مکین کہتے ہیں کہ ہمارا یہ پل مرکزی حیثیت رکھتا ہے مگر انتظامی لاپرواہی کی وجہ سے پل کی تعمیر مکمل نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیش آرہے ہیں۔

محکمہ روڈز اینڈ ورکس نے چھ ماہ گزار دیے اور پل نہ بن سکا۔

انجنیئر کہتے ہیں کہ ہم پل کی تعمیر کے کام میں لگے ہوئے ہیں، کوشش ہے جلد مکمل کیا جائے۔