پاک پتن میں بابا فرید کاعرس،ننھےقوال نےسماں باندھ دیا

Samaa Web Desk
September 14, 2018

برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے 776ویں عرس کی پندرہ روزہ تقریبات جاری ہیں۔عرس کی نویں شب چھوٹو قوال نے سماں باندھ دیا۔

پاکپتن میں بابا فریدالدین گنج شکرؒ کا عرس جاری ہے۔ 9 ویں شب چھوٹو قوال نے سماں باندھ دیا۔سحرفرید نے زائرین سے خوب داد سمیٹی۔ ننھے قوال نے بتایاکہ ان کی عمر آٹھ سال ہے اور یہ فن اپنے آباؤاجداد سے سیکھا۔

بابا فرید الدین گنج شکر کے776ویں عرس کی نویں شب بھی زائرین کا تانتا بندھا رہا۔کسی نے فاتحہ خوانی کی تو کسی نےدھمال ڈالا۔

عظیم صوفی بزرگ اورپنجابی کے نامور شاعربابا فرید الدین سے عقیدت کےاظہار کے لیے ملک بھر سے لوگ یہاں آرہے ہیں۔

پانچ محرم الحرام کو بہشتی دروازہ کھولا جائے گا جس سے پہلے روز تقریبا ستر ہزار سے زائد زائرین گزرنے کاامکان ہے۔

 
 
 

ضرور دیکھئے