بالی ووڈ ستارے،عمر کا ایسا فرق کہ آپ حیران رہ جائیں

Samaa Web Desk
September 14, 2018

کیا آپ کو پتا ہے کہ کچھ بالی ووڈ اداکاروں کی عمر کا اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ اتنا فرق ہے کہ آپ جان کر حیران رہ جائیں گے۔

شاہد کپور کی ہی مثال لے لیں،شاہد کپور اور ان کے بھائی ایشان کھاتر کے درمیان 14 سال کا فرق ہے۔ شاہد کی والدہ نیلمہ عظیم نے پہلی شادی پنکج کپور سے ہوئی تھی، جب کہ دوسری شادی راجیش کھاتر سے ہوئی، جس سے شاہد کا دوسرا بھائی ہے۔

شاہ رخ خان، کے پہلے بیٹے اریان اور دوسرے بیٹے اب رام کی عمر میں بھی 16 سال کا فرق ہے۔ شاہ رخ خان کے دوسرے بیٹے کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی۔

اداکار عامر خان کے بڑے بیٹے جنید اور سب سے چھوٹے بیٹے آزاد میں بھی 18 سال عمر کا فرق ہے، جب کہ بیٹی ایرا سے 14 سال عمر کا فرق ہے۔ عامر خان کے بچے جنید اور ایرا ان کی پہلی بیوی رینا دتا، جب کہ تیسرا بیٹا آزاد دوسری بیوی کرن راو سے ہے۔

انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور اور بیٹے ہرشوردان کپور میں 5 سال کا فرق ہے۔

کرینہ کپور اور کرشمہ کپور میں 6 سال کا فرق ہے۔

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنا کے بچوں نیتارا اور بیٹے اراو میں سات سال کا فرق ہے۔

معروف بھارتی ہدایت مہیش بھٹ کی بیٹی پوجا بھٹ اور عالیہ بھٹ کی عمر میں 21 سال کا فرق ہے۔

بالی ووڈ کے سنجو داتا کی سب سے بڑی صاحبزادی تھری شالہ اپنے دیگر بہن بھائیوں سے 22 سال بڑی ہیں۔

دھرمیندر کے بیٹے سنی دیول اور بیٹی ایشا دیول میں 25 سال کا فرق ہے۔

سلمان خان کی گود لی گئی بہن ارپیتا ان سے 24 سال چھوٹی ہیں۔

مالائکہ اپنی بہن امریکا سے 5 سال بڑی ہیں۔

سیف علی خان اور سوہا علی میں 8 سال کا فرق ہے۔

پریانکا چوپڑا اور ان کے بھائی میں 7 سال کا فرق ہے۔

انیل کپور اپنے بھائی سنجے کپور سے 11 سال بڑے ہیں۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا تیمور علی خان سیف کی پہلی بیوی امریتا سنگھ سے پیدا ہونے والی سارہ علی خان سے 24 سال چھوٹا ہے۔