سائنس فکشن فلم 2.0 کا ٹیزر ریلیز

Samaa Web Desk
September 13, 2018

بالی ووڈ اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار نئی آنے والی فلم ”2.0“ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ۔

بالی ووڈ اداکاررجنی کانت اوراکشے کمار کی فلم 2.0 سب سے زیادہ بجٹ کے ساتھ بنائی جانے والی سائنس فکشن فلم ہے ۔

فلم تکمیل کے مراحل میں ہے اور اس کے تشہیری پوسٹرز بھی منظر عام پرآچکے ہیں جس میں دونوں اداکاروں کےروپ کو بے حد پسند کیا گیا ہے۔

فلم ”2.0“ میں اکشے کمار 12 مختلف اقسام کے روپ دھاریں گے جس میں خوفناک اور سائنس دان کاروپ بھی شامل ہے۔

فلم میں رجنی کانت بھی 5 الگ انداز میں نظر آئیں گے دونوں اداکاروں کی کئی روپ بدلنے والی یہ پہلی فلم ہے جو 29نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔