اداکار نہیں بلکہ اداکاری کی تعریف کا قائل ہوں، نوازالدین صدیقی

Samaa Web Desk
September 12, 2018

بالی ووڈ کے اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ اداکار کے نہیں بلکہ اداکاری کی تعریف کے قائل ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بالی ووڈ کے اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا کہ وہ کبھی بھی کسی اداکار کی تعریف نہیں کرتے بلکہ اس کی اداکاری کی تعریف کرتے ہیں۔

ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ اپنے آپ کو خوبروشخص کہلانے کی بجائے بطور ایک اچھا اداکار کہلانا زیادہ پسند کریں گے اور یہی ان کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔

فلم ”منٹو“ میں اداکاری کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس کردار کو نبھانے اور انصاف کرنے کی مکمل کوشش کی ہے۔

نوازالدین صدیقی کی فلم ”منٹو“ 21 ستمبر کو ریلیزکی جائے گی جس میں وہ سعادت منٹو کا کردار ادا کرتے نظرآئیں گے جبکہ فلم کی ہدایتکارہ نندیتاداس ہیں۔