سلمان خان نے فلم ”دھوم 4“میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

September 12, 2018

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے فلم ”دھوم 4“ میں ولن کے کردار کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان کو فلم ”دھوم 4“ میں منفی کردار کی پیشکش کی گئی اور منی کردار کے حوالے سے انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ ولن کے کردارکے لئے آرام دہ محسوس نہیں کرتے جس کے باعث سلمان خان نے فلم سے انکار کردیا ہے ۔

سلمان خان نے واضح کیا کہ وہ نہیں چاہتے کہ وہ منفی کردار ادا کریں اور ان کے مداح انہیں دیکھ کر وہی کچھ کرنے کی کوشش کریں ۔

اب فلمساز اداکار شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کے ناموں پر بھی غور کر رہے ہیں جبکہ یش راج فلمز نے فلم کے حوالے سے کسی بھی پیش رفت کو مسترد کر دیا ہے۔

اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ سلمان خان بالی ووڈ کی ایکشن سیریز ‘دھوم‘ کی چوتھی فلم میں رنویر سنگھ اور کترینہ کیف کے ساتھ ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔