نوابوں کے شہر بہاولپور میں یوں تو کئی شاندار اور تاریخی عمارتیں ہیں مگر اسی شہر کا محل نما اسکول بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
بہاولپورکامحل نما تاریخی اسکول بڑےبڑے گنبدوں اورسرخ ٹائلوں سےمزین خوبصورت عمارت،نواب بہاولپورکامعروف صادق ڈین اسکول کہلاتاہے۔تین بڑے بڑے گنبد، سرخ ٹائلوں سے مزین خوبصورت عمارت،محل نما یہ خوبصورت عمارت نواب بہاولپور کا معروف صادق ڈین اسکول ہے۔اونچے اور ہوا دار کمرے،کشادہ دالان اس عمارت کا خاصہ ہیں۔۔
اس 170 کنال پر محیط اسکول کی بنیاد 1896 میں نواب اف بہاولپور نے رکھی۔اٹھارہ سو چھیانوے میں اسکا سنگ بنیاد بطور صادق ایجرٹن کالج رکھا گیااوربعد میں کالج کی نئی بلڈنگ بن گئی تو کالج وہاں شفٹ ہوگیا اور اسکو ہائی سکول کا درجہ دے دیا گیا۔
غریب عوام کیلیے بنائے جانے والی اس درسگاہ میں نوابین بہاولپور کے بچے بھی زیر تعلیم رہے۔
اس شاندار عمارت کےجھروکوں سے ریاست بہاولپور کا شاندار ماضی آج بھی جھانک رہا ہےاوراس کا گھڑیال اسی شاندار ماضی کا گواہ ہے۔