فلم ’دی ڈارک سائیڈ آف لائف : ممبئی سٹی‘کا ٹریلر جاری

September 11, 2018

بالی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم ’دی ڈارک سائیڈ آف لائف :ممبئی سٹی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طارق خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی ڈارک سائیڈ آف لائف :ممبئی سٹی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم میں مہیش بھٹ، نیکھل راٹنا پراکھی اورعلیشا خان شامل ہیں۔

 

 

فلم کے پروڈیوسر راجیش ہیں، مہیش بھٹ نے اس موقع پر بطور اداکار اپنا تجربہ شئیر کرتے ہوئے کہ مجھے کیمرے کے سامنے سے زیادہ کیمرے کے پیچھے کام کرنا آسان لگتا ہے۔

انہوں نے کہا اداکاری بہت مشکل ہے اس میں آپ کو اپنی لائنز بھی یاد کرنی پڑتی ہیں اور اس کے مطابق تاثرات بھی دینے پڑتے ہیں۔

فلم دی ڈارک سائیڈ آف لائف :ممبئی سٹی 5 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔