کرن جوہر نے فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے 2‘کے بارے میں اہم انکشاف کردیا

September 11, 2018

بالی ووڈ ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہرفلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے 2‘بنانے کا سوچ رہے ہیں۔

بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر کہ 1998ء میں بننے والی مشہور زمانہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے ٹو‘ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

کرن جوہر کا کہنا ہے کہ اگر میں نے’کچھ کچھ ہوتا ہے ٹو‘بنائی تو اس میں عالیہ بھٹ ،جھانوی کپور اور رنبیر کپور کو کاسٹ کروں گا۔

یاد رہے بیس سال قبل بننے والی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں رانی مکھرجی، کاجول اور شاہ رخ خان نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ سلمان خان بھی ایک مختصر کردار میں نظر آئے تھے ۔

یاد رہے کہ کرن جوہر نے عالیہ بھٹ کو بھی 2012 میں اپنی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے ساتھ لانچ کیا تھا، جس کی ہدایات انہوں نے خود دی تھی، جبکہ جھانوی کپور کو بھی کرن جوہر نے رواں سال اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم دھڑک کے ساتھ لانچ کیا۔