کیا پریانکا اور نک نے میگھن اور ہیری کا پوز چوری کرلیا؟

September 11, 2018

معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا اور نک جونز کی تازہ تصویر پر دیکھنے والوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں نے یہ پوز برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ اداکارہ میگھن مارکل کے پوز سے اخذ کیا ہے۔

میگھن اور نک جونز کی خوبصورت تصویر کے پیچھے ماہر فوٹو گرافر الیکس لوبومرسکی کا ہاتھ تھا۔ جس نے ان خوبصورت لمحات کو کیمرے کی آنکھ سے قید کیا۔

ایسا ہی کچھ اداکارہ پریانکا اور نک جونز کی تصویر میں بھی ہوا، جب امریکی شہر نیویارک میں معروف کپڑوں کے برینڈ ’رالف لورین‘ کی پچاس ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں بڑے بڑے ستاروں کی کہکشاں نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے۔ اس موقع پر الیکس لوبومرسکی بھی موجود تھے، جنہوں نے نئے جوڑے پریانکا اور نک جونز کی تصویر کو ایک شاندار پوٹریٹ کی شکل میں قید کیا۔ اتفاق وقت کہیں یا الیکس کی ہدایات کے دونوں کا پوز ہوبہو میگھن اور ہیری جیسا ہی تھا۔

نئے پوز میں پریانکا، میگھن کی طرح فرش پر بیٹھ کر اپنے شوہر کی جانب ہلکا جھک کر ہاتھ تھامے ہوئی ہیں۔ تصویر میں ایک نمایاں چیز پریانکا کی انگلی میں موجود خوبصورت منگنی کی انگوٹھی بھی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر تصویر کو شیئر کرتے ہوئے الیکس کا کہنا تھا کہ ریالف لورین کا بہت شکریہ کہ اس نے بہت سارے خوبصورت ستاروں کو ایک ساتھ مدعو کیا اور مجھے ان تمام شاندار لوگوں کی تصاویر کھینچے کا موقع ملا۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کی منگنی امریکی گلوکار اور ان کے قریبی دوست نک جونس کے ساتھ اگست 2018 میں ممبئی، ان کی رہاش گاہ پر بھارت کے روایتی رسم و رواج سے ہوئی۔ منگنی کی تقریب میں صرف ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نک کے والدین بھی خصوصی طور پر بھارت آئے۔