بھارتی اداکارہ سری دیوی کا مجمسہ سوئٹزر لینڈ میں نصب کئے جانے پر غور

September 10, 2018

سوئس حکومت کی جانب سے معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سوئٹزر لینڈ میں ان کا مجسمہ نصب کئے جانے کا امکان ہے ۔

بھارتی اداکارہ سری دیوی نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد سپر ہٹ فلمیں دیں اور کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے، سری دیوی کی اچانک موت نے ناصرف ان کے مداحوں کو ہلاکر رکھ دیا بلکہ بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی ایک بڑے صدمے سے دو چار کردیا۔

سری دیوی کی موت کے بعد انہیں ناصرف بھارت بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایوارڈز سے نوازا گیا اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سوئس حکومت کے ایک بیان کے مطابق سری دیوی کی فلم’چاندنی‘ کی شوٹنگ سوئٹزرلینڈ میں ہوئی تھی اور یہی وجہ ہے کہ وہاں سری دیوی کا مجسمہ نصب کرنے کے حوالے سے تجویز زیر غور ہے۔

سوئس حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سوئٹزرلینڈ میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔