ڈيم کی تعمير، اداکارہ میرا بھی میدان میں آگئیں

Samaa Web Desk
September 10, 2018
 

اداکارہ میرا نے بھی ڈیم کی تعمیر کے لیے پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا۔

اداکارہ میرا کراچی میں خصوصی بچوں کے اسکول پہنچیں جہاں گیارہ بجے آنے والی میرا کا بچے دوپہر ایک بجے تک انتظار کرتے رہے۔

اس موقع پر میرا نے ڈیم فنڈ کے لیے میرا نے 25 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی ڈیم فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل کردی۔

اداکارہ میرا فنکارعلی سلیم کے حق میں بھی بول پڑی ساتھ ہی اداکارہ میرا بچوں کے ساتھ ٹیبلو میں بھی شریک ہوئیں، اداکارہ میرا نے جاتے جاتے دوبارہ بچوں سے ملاقات کرنے کا وعدہ کرلیا۔