ماضی کے اختلافات بھلا کر اداکارہ میرا نے ماہرہ خان کی تعریف کردی

September 10, 2018

اداکارہ میرا نے ماہرہ خان اور آمنہ شیخ کے افغان پناہ گزین بچوں کے لیے کام کرنے پر تعریف کردی ۔

سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے دونوں اداکاراؤں کو سراہا، اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے ہالی ووڈ اداکارہ کی بات شیئر کی کہ’ جب آپ کو شہرت ملتی ہے تو آپ پر معاشرے کی بھاری ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے ‘۔

اداکارہ میرا نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان پناہ گزین بچوں اور خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنا اچھا اقدام ہے ۔

یاد رہے گزشتہ برس اداکارہ میرا نے کہا تھا کہ میڈیا حد سے زیادہ ماہرہ خان پر توجہ دیتا ہے ، اس ٹینڈ کو ختم ہونا چاہیئے کیونکہ انڈسٹری میں اور بھی اداکار ہیں ۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر میرا یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی ، ماہرہ کی فلمیں دیکھ کر وقت برباد نہ کریں۔