کومکس ڈرائنگ کرنے والا کراچی کا ماہر فنکار

Saad ur Rahman
September 10, 2018

ہنر ایک قدررتی دولت ہے اور پاکستان دنیا بھر میں اس دولت کے حوالے سے  کسی سے کم نہیں ۔ ایسے ہی ایک آرٹسٹ کراچی میں موجود ہیں جو کومکس ڈرائنگ کرتے ہیں ۔

سماء کے نمائندے سعد الرحمان کے مطابق کراچی کے کم عمر سراج کا نایاب فن کومکس ڈرائنگ سے تعلق ہے۔ یہ فنکار جب کریکٹر بناتا ہے تو اس کو جذبات کے روپ میں ڈھال دیتا ہے۔

بیرون ملک لاکھوں روپے میں سیکھایا جانے والا یہ ہنر سراج اپنے ہموطنوں کو مفت سکھانے کا خواہش مند ہے۔

شہری بھی سراج کا ہنر دیکھ کر داد دیے بغیر نہیں رہ پاتے۔

فن کوئی بھی ہو اُس کی قدر ضروری ہے۔ فن کی قدر کرنے سے فنکاروں کا حوصلہ بھی بلند ہوتا ہے۔ کومکس ڈرائنگ ایک منفرد آرٹ ہے اور جب بغیر سیکھے اس طرح کا آرٹ تخلیق کیا جائے تو اُسکو سراہنا چاہئیے۔