مختلف ممالک میں شیطانی نن کی دہشت پھیل گئی

September 10, 2018

رومانیہ سے تعلق رکھنے والے نن راہبہ کی شیطانی روح نے کئی ممالک میں دہشت کے ریکارڈز قائم کردیئے۔

مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی نن راہبہ کے گرد گھومتی مشہور ہالی ووڈ سیریز دی کونجیورنگ کا پانچواں پارٹی پورے آب و تاب کے ساتھ باکس آفس پر دھوم مچا رہا ہے۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی نئے ریکارڈ قائم کرلیئے۔

 

دی نن‘ کو شمالی امریکا، بھارت اور یورپی ممالک سمیت دنیا کے کئی ممالک میں 7 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔ یہ فلم کونجیورنگ سیریز کی پانچویں فلم ہے، جو کونجیورنگ 2 کے ایک منظر میں دکھائی جانے والی نن (راہبہ) پر بنائی گئی ہے۔

راہبہ کے پراسرار قتل کے بعد ایک پادری اور اس کے ایک ساتھی کو اس معاملے کی تحقیقات کے لیے بھیجا جاتا ہے اور وہ مل کر اس کے قتل کی کھوج لگاتے ہیں۔

 

فلم کی ہدایات کورین ہارڈی نے ہی دی ہیں، فلم کی کاسٹ میں ٹیاسا فرمیگا، بونی ایرونز،جونی کوئنے، ڈیمین بیچر، سینڈرا روسکواور شارلیٹ ہوپ سمیت دیگر شامل ہیں۔