عاطف اسلم نے ڈیم فنڈ کیلئے 25 لاکھ روپے عطیہ کردیا

Samaa Web Desk
September 9, 2018

گلوکار عاطف اسلم نے ڈیم فنڈ کیلئے پچیس لاکھ روپے کا عطیہ چیف جسٹس کے سپرد کردیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی معروف گلوکار عاطف اسلم سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں گلوکار عاطف اسلم نے ڈیم کی تعمیر کیلئے 25 لاکھ روپے کا چیک چیف جسٹس کو پیش کردیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار سے گلوکارعاطف اسلم نے ملاقات ان کی رہائش گاہ پرکی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی ہدایت پر قائم دیامر بھاشا و مہمند ڈیم فنڈ میں اب تک ایک ارب اٹھانوے کروڑ چھہتر لاکھ اڑتالیس ہزار آٹھ سو چھیاسٹھ روپے جمع ہوچکے ہیں۔

یاد رہے ملک میں پانی کی شدید قلت کے پیش نظر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان نے جولائی کے پہلے ہفتے میں اسٹیٹ بینک سمیت تمام بینکوں میں ڈیمز کے عطیات جمع کرنے کیلئے اکاؤنٹ مختص کرنے کی ہدایت کی تھی، ساتھ ہی جسٹس ثاقب نثار نے فنڈ میں 10 لاکھ روپے بھی جمع کرائے تھے۔