سینٹرل جیل کےقیدی بچوں کی تفریحی مقامات پر سیر

Samaa Web Desk
September 9, 2018

سینٹرل جیل کراچی کے قیدی بچوں نے مزار قائد پرحاضری دی، پی اے ایف میوزیم میں خوب جھولے جھولے اور مزے کیے۔

سینٹرل جیل میں قید رہنے والے بچے آزاد فضا میں آئے تو الگ ہی دنیا دکھائی دی۔ پہلی بار مزارِ قائد پر آکر بچے بے انتہا خوش ہوئے۔ بچوں کو پی اے ایف میوزیم لایا گیا تو خوب ہلا گلہ ہوا۔بچوں نے جھولوں پر بھر پور تفریح کی۔