پاکپتن میں بابا فرید کے776ویں عرس کی تقریبات جاری

Samaa Web Desk
September 9, 2018
 

پاکپتن میں جاری برِصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابافریدالدین گنج شکرؒکے 776ویں عرس کی تقریبات جاری ہیں۔

عرس کا اتوار کوچوتھا روز ہے۔ عرس کی15روزہ تقریبات زوروشورسے جاری ہیں۔ گذشتہ روز قرآن خوانی کے بعد روائتی تبرک تقسیم کیا گیا۔ مزارکا بہشتی دروازہ 5 محرم الحرام کی شب کھلے گا۔

عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے زائرین کی آمد جاری ہے۔ امکان ہےکہ تقریبات میں اہم شخصیات بھی  شرکت کریں گی۔