فلم ’پروجیکٹ غازی‘ نومبر میں ریلیز کیلئے تیار

September 9, 2018

پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم ’پروجیکٹ غازی ‘ کو تکینکی خرابیاں دور کرکے ایک بار پھر ریلیز کرنے کی تیاریاں جاری ہیں ۔

فلم کے مرکزی کردار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ پہلے فلم مکمل نہیں تھی پروڈیوسرز پر شدید دباؤ تھا جس کے باعث کچھ تکنیکی خرابیاں سامنے آئیں ، تاہم انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا فلم کی ڈبنگ دوبارہ کی گئی ہے اب فلم اپنے اختتامی مراحل میں ہے ۔

تاہم اب فلم پروجیکٹ غازی کو ایک بار پھر نومبر میں ریلیز کیا جائے گا جس کا ٹریلر بھی رواں ماہ (ستمبر) میں ریلیز کردیا جائے گا ۔

یاد رہے فلم پروجیکٹ غازی کا پریمئر گزشتہ سال 14 جولائی کو ہوا تھا لیکن فلم کی ریلیز پریمیئر شو کے فوراً بعد ہی روک دی گئی تھی ۔

فلم کے مرکزی اداکاروں میں ہمایوں سعید، شہریار منور، سائرہ شہروز اور ماسک میں ملبوس کردار ادا کرنے والے عدنان جعفر شامل ہیں۔

اس فلم کی ہدایات نادر شاہ نے دی ہیں، جب کہ فلم کی کہانی ایک سپر ہیرو فوجی کی جدوجہد کے ارد گرد گھومتی ہے جس میں ایک ماسک میں ملبوس کردار اچھائی اور انسانیت کی بات کرتے ہوئے نظر آئے گا۔