مقامی ملبوسات کے رنگ وہ بھی جدید فیشن کے سنگ

September 9, 2018

مقامی ملبوسات کے رنگ وہ بھی جدید فیشن کے سنگ ، فیشن کا یہ میلہ شہرِ اقتدار میں سجا جہاں جگمگ کرتے چہرے اور دلربا ادائیں ریمپ پر نظر آئے۔

آنکھوں کے لیے حسن کے جلوے تو تھے ہی کانوں میں رس گھولتی موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا، اس فیشن شو کا مقصد اسلام آباد سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا تھا جسے ماڈلز نے بھی خوب سراہا۔

روایت اور جدت کے امتزاج کے ساتھ موسیقی کے تڑکے سے سجے فیشن شو میں شرکا نے بھی خوب دلچسپی لی۔

رنگا رنگ مشرقی مغربی اور علاقائی ملبوسات میں ماڈلز کے جلوے سامنے آئے تو نفاست کے شیدائی کہتے ہیں دل لگی کیلئے اور کیا چاہئے۔